پی ایس ایل9، کنگز اور گلیڈی ایٹرز مدمقابل، دونوں کپتان کامیابی کیلئے پرعزم

ویب ڈیسک: پاکستان کی سب سے بڑی کرکٹ لیگ پی ایس ایل کے 9 ویں ادیشن کے سنسنی خیز مقابلے جاری ہیں۔
ذرائع کے مطابق پی ایس ایل 9 کے 22 ویں میچ میں کراچی کنگز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کرلیا۔
یاد رہے کہ پی ایس ایل 9 کا میچ راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جا رہا ہے۔
ذرائع کے مطابق کراچی کنگز کے کپتان شان مسعود نے ٹاس جیت کر کوئتہ گلیڈی ایٹرز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دے کر فیلڈنگ کا فیصلہ کر لیا۔
پی ایس ایل 9 کے 22 ویں میچ سے قبل کراچی کنگز کے قائد شان مسعود کا کہنا تھا کہ ناکامیوں کا تسلسل توڑ کر وننگ ٹریک پر آنے کی بھرپور کوشش کرینگے۔
کپتان کوئٹہ گلیڈی ایٹرز رائلی روسو نے ٹاس کے موقع پر کہا کہ میچ میں کامیابی سمیٹ کر پلے آف مرحلے تک رسائی آسان بنانے کی پوری کوشش کریں گے۔

مزید پڑھیں:  دکی میں بارودی سرنگ کے دھماکے:ایک شخص جاں بحق،18زخمی