ٹی 20 ورلڈکپ سے قبل کرکٹرز کو فوجی ٹریننگ کرانے کا فیصلہ

ویب ڈیسک: چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے آئی سی سی ٹی 20 ورلڈکپ سے قبل فٹنس برقرار رکھنے کیلئے کرکٹرز کو فوجی ٹریننگ کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔
اس حوالے سے انہوں نے مزید کہا کہ پی سی بی حکام کرکٹرز کی فٹنس تیزی سے بہتر بنانے کے لیے پلان بنائیں۔
انہوں نے کہا کہ نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم پاکستان کا دورہ کرنے والی ہے، قومی ٹیم کو انگلینڈ، آئرلینڈ اور ٹی 20 ورلڈکپ کے لیے امریکا اور ویسٹ انڈیز بھی جانا ہے۔
چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ ان ٹورز اور میگا ایونٹ کیلئے کھلاڑیوں کی ٹریننگ کے لیے وقت نکالنا مشکل تھا تاہم 25 مارچ سے 8 اپریل تک کاکول میں کرکٹرز کو فوجی ٹریننگ دی جائیگی۔

مزید پڑھیں:  پشاور: صوبائی وزیر ارشد ایوب سے کامیاب مذاکرات کے بعد بلدیاتی نمائندوں کا احتجاج ملتوی