سوات، سیدو شریف ہسپتال سے دو ملزمان فرار

ویب ڈیسک: ضلع سوات کے سیدو شریف ہسپتال میں بغرض علاج لائَے گئے دو ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔
پولیس ذرائع کے مطابق دونوں ملزمان 302 کے کیس میں جیل میں تھے جنہیں علاج کیلئے سیدو شریف ہسپتال لایا گیا۔
ذرائع کے مطابق ملزمان کے فرار ہونے کے بعد ان کی دوبارہ گرفتاری کیلئے پولیس کی دوڑیں لگ گئیں۔
یاد رہے کہ علاج کیلئے سیدو شریف لائے گئے دو ملزمان فرار ہونے میں‌کامیاب ہو گئے ہیں جن کی گرفتاری کیلئے پولیس کوشاں ہے.

مزید پڑھیں:  آئندہ بجٹ میں کسانوں کو حاصل سہولیات ختم ہونے کا امکان