چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ کا دورہ ملاکنڈ، ینگ لائرز فورم کی کابینہ سے حلف لیا

ویب ڈیسک: چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ جسٹس ابراہیم خان نے ضلع مالاکنڈ کادورہ کیا اور اس موقع پر بار کونسل کی نئِ تعمیر ہونیوالی عمارت سمیت ڈسپنسری اور پوسٹ افس کا بھی افتتاح کیا جبکہ اس موقع پر انہوں نے ینگ لائرز فورم کی کابینہ سے حلف بھی لیا۔
چیف جسٹس ابراہیم خان کا اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اپنے 31 سالہ سروس میں ہزاروں افراد کو انصاف فراہم کیا، اپنے فیصلوں میں میرٹ کے برعکس کبھی فیصلے نہیں کئے۔
انہوں نے کہا کہ اگر انصاف نہیں دے سکتے، تو کرسی چھوڑنے کو ترجیح دینگے۔ وکلا اور ججز میں کوئی فرق نہیں۔ ڈسٹرکٹ بار کے وکلا کو درپیش مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرونگا۔ وکیل معاشرے کا بہترین سٹیک ہولڈر ہیں۔
چیف جسٹس ابراہیم خان نے اس موقع پر ینگ لائرز فورم کی نومنتخب کابینہ سے حلف بھی لیا ۔ ان کا کہنا تھا کہ مالاکنڈ کے وکلا کو درپیش مسائل ایک ہفتہ میں حل کریں گے۔ ملاکنڈ بار کے لیے کمپیوٹرز اور سولر سسٹم سے لیس لائبریری فراہم کریں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ مالاکنڈ سیشن کورٹ میں موجود مسجد کی ضروریات بھی پوری کریں گے۔
بعد ازاں ججز، ڈپٹی کمشنر وکلا اور جوڈیشل عملہ کی طرف سے چیف جسٹس کو تحائف اور سوینرز پیش کئے گئے۔

مزید پڑھیں:  لکی مروت میں چھت گر نے سے بچی جاں بحق ،3افراد زخمی