بین الاقوامی بدھسٹ کانفرنس کے شرکاء کا دورہ جولیاں اور بھامالہ اسٹوپہ

ویب ڈیسک: پاکستان میں ہونے والی دوسری بین الاقوامی بدھسٹ کانفرنس میں شریک مختلف ممالک کے بدھسٹ مذہبی پیشواؤں نے عالمی ثقافتی ورثہ کی فہرست میں شامل جولیاں اور بھامالہ اسٹوپہ کا دورہ کیا۔
ذرائع کے مطابق جولیاں سٹوپہ آمد پر غیر ملکی مہمانوں کا استقبال بھرپور استقبال کیا گیا۔ اس موقع پر جولیاں اور بھمالہ میں وفد کے شرکاء نے مذہبی رسومات بھی ادا کیں۔
بدھسٹ کانفرنس کے شرکاء کے وفود میں ملایشیا، سری لنکا، چائنہ اور دیگر ممالک کی مختلف یونیورسٹیوں کے پروفیسرز بھی موجود تھے۔
غیر ملکی وفود نے خیبر پختونخوا میں اثار قدیمہ کی بہترین طریقے سے دیکھ بھال اور تزئین و آرائش دیکھ کر خوشی کا اظہار کیا ۔
اس موقع پر وفد نے خصوصی طور پر ڈائریکٹر آف آرکیالوجی اینڈ میوزیم ڈاکٹر عبدالصمد اور ان کی پوری ٹیم کے اچھے انتظامات پر ان کا شکریہ ادا کیا۔
غیر ملکی وفد میں شریک مہمانوں کو دونوں اسٹوپہ کا وزٹ کرایا گیا اور بدھسٹ ادوار میں قائم اسٹوپہ کے بارے میں فیلڈ آفیسر سید گل کیلاش نے تمام وزٹرز کو بریفننگ بھی دی۔

مزید پڑھیں:  خیبر پختونخوا اسمبلی :مالی سال 24/2023کا بجٹ منظوری کیلئے پیش