اسد قیصر

اڈیالہ جیل سے متعلق دہشتگردی کا ڈرامہ بنایا گیا،اسد قیصر

ویب ڈیسک:پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر نے کہا ہے کہ اڈیالہ جیل سے متعلق رات کو دہشتگردی کا ڈرامہ بنایا گیا، ایسے ڈرامے نہ بنائیں ہمیں پتا ہے آپ لوگ کیسے یہ ڈرامے بناتے ہیں۔
اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسد قیصر کا مزید کہنا تھا کہ فارم 45 کے تحت جو لوگ جیتے ہیں ان کی حکومت ہونی چاہیے کیونکہ آپ کے پاس اختیار نہیں ہے کہ حکومت اور کابینہ بنائیں۔
اسد قیصر نے کہا کہ اس ملک کو آئین و قانون کے تحت چلنے دیں، دھاندلی کے خلاف گرینڈ الائنس کے حوالے سے ہم جماعت اسلامی سمیت تمام پارٹیوں کے ساتھ بات کریں گے اور منظم انداز میں کیمپین چلائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ افسوس ہے کہ یہاں ریاست رہی ہی نہیں ہے، ہم نے گورنر سے حلف لیا یہ آئینی پوزیشن ہے، موجودہ کابینہ نے عارف علوی سے حلف لیا تھا۔
اسدقیصر نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے ہمیں جیل انتظامیہ نے ملاقات کی اجازت نہیں دی۔

مزید پڑھیں:  سعودی وفد کی پاکستان آمد :اسٹاک ایکس چینج میں تیزی