الیکشن 2024ء ، 7 سینیٹرز اسمبلیوں کے مکین بن گئے

ویب ڈ یسک: الیکشن 2024ء کے دوران جہاں ملک بھر سے نمائندے ایوانوں میں پہنچے وہیں 7 سینیٹرز بھی اسمبلیوں کے مکین بن گئَے۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے سینیٹ سیکریٹریٹ کو بھیجے گئے مراسلے میں بتایا گیا ہے کہ صادق سنجرانی، عبدالغفور حیدری، یوسف رضا گیلانی، سرفراز بگٹی، نثار کھوڑو، جام مہتاب، پرنس احمد عمر زیب اسمبلی کے رکن منتخب ہو چکے۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری مراسلہ میں بتایا گیاہے کہ صادق سنجرانی پی بی 32 چاغی سے رکنِ بلوچستان اسمبلی منتخب ہوئے ہیں۔ان کے ساتھ مجموعی طور پر 7 سینیٹرز اسمبلیوں کے مکین بن گئے.
مراسلے میں سینیٹ سیکریٹریٹ سے پیش رفت کے لیے ضروری اقدامات اٹھانے کا کہا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  دیر بالا، تعلیمی شرح بڑھانے کیلئَے بچوں کو لازمی سکول مِیں داخلہ دلائیں، عبدالرحمن