روس کے میزائل حملے میں زیلنسکی محفوظ رہے

ویب ڈیسک: روس کے یوکرین پر حملے جاری ہیں۔ اس دوران یوکرین کا زیادہ تر انفراسٹرکچر تباہ ہو کر رہ گیا ہے۔
اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ روس کی جانب سے کیف پر میزائل حملے میں یوکرینی صدر زیلنسکی کے قافلے کو نشانہ بنایا گیا لیکن وہ محفوظ رہے تاہم 5 راہگیر ہلاک ہوگئے۔
یاد رہے کہ زیلنسکی یونانی وزیراعظم کیریا کوس میتسوتاکسن کا استقبال کرنے جا رہے تھے کہ روسی میزائل آ گرا۔
ذرائع کے مطابق روسی میزائل یوکرینی صدر کے قافلے سے محض 500 میٹر کی دوری پر گر کر پھٹ گیا جبکہ بعض لوگوں نے اس سے بھِ فاصلہ بتایا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ میزائل حملے کے باوجود یوکرینی صدر اور یونان کے وزیراعظم نے مشترکہ پریس کانفرنس کی اور جنگ سے متاثرہ علاقوں کے حوالے سے باتیں کیں۔

مزید پڑھیں:  سوات، بارش کے بعد کالام میں سیاحوں کا رش سردی لوٹ آئی