رمضان کا چاند

رمضان کا چاند دیکھنے کیلئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس پیر کو پشاور میں طلب

ویب ڈیسک:ملک میں رمضان المبارک 1445ہجری کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 11مارچ کو پشاور میں طلب کرلیا گیا ہے ۔
چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد اجلاس کی صدارت کرینگے۔
دیگر زونل وضلعی رویت ہلال کمیٹیوں کیاجلاس بیک وقت منعقد کیے جائیں گے۔
دوسری جانب ماہرین فلکیات کے مطابق اگرچہ رمضان المبارک کا چاند 10 مارچ کو پیدا ہو گا لیکن اس وقت یہ نظر نہیں آئے گا، چاند کو 11 مارچ کو واضح طور پر دیکھا جاسکے گا۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ پہلی تراویح 11 مارچ کی رات کو ہو گی کیونکہ 95 فیصد امکان ہے کہ پہلا روزہ 12 مارچ بروز منگل کو ہو گا۔

مزید پڑھیں:  اشاروں پر چلنے والوں سے مذاکرات کا کوئی فائدہ نہیں، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا