ساؤتھ ایشین جونیئر بیڈمنٹن چمپئن شپ میں میڈلز ونر پلیئرز کا شاندار استقبال

ویب ڈیسک: ساؤتھ ایشین جونیئر بیڈمنٹن چیمپئن میڈلز جیتنے والے کھلاڑیوں کا پشاور پہنچنے پر شاندار استقبال کیاگیا۔
اس موقع پر صوبائی بیڈمنٹن ایسوسی ایشن کے سیکرٹری امجد خان نے قیوم سپورٹس سپورٹس کمپلیکس پشاور میں کھلاڑیوں کا استقبال کیا اور میڈلز جیتنے والے کھلاڑیوں کو ہاربھی پہنائے۔
پاکستان ٹیم میں خیبر پختو نخوا کے کھلاڑیوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ساؤتھ ایشین جونیئربیڈمنٹن چمپئن شپ میں انڈر 17 فائنل میں فہد احمد نے 1 گولڈ میڈل ، جونیئر انڈر 15 سنگل عبدالحسیب خان سلور، ریان خان بروانز میڈل اینڈ ڈبل میں سلور میڈل، قاری محمد عمر بروانز میڈل مکس ڈبل انڈر17 میں، جبکہ مکس ٹیم ایونٹ میں انڈر 17 سلور اورانڈر 15 میں بروانز میڈل حاصل کیا۔
ساؤتھ ایشین جونیئر بیڈمنٹن چیمپئن شپ اسلام آباد 2024، پاکستان کھلاڑیوں نے 1گولڈ، چار سلور، چار بروانز میڈل حاصل کیا۔
یاد رہے کہ بہترین کارکردگی کا مطاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں کی واپسی پر ان کا شاندار استقبال کیا گیا.

مزید پڑھیں:  ملک بھر میں انسداد پولیو مہم شروع، تمام تر انتظامات مکمل