مہمند قوم کا ڈیم سے مفت بجلی سمیت رائلٹی دینے کا مطالبہ

ویب ڈیسک: ضلع مہمند میں بننے والے مہمند ڈیم سے مفت بجلی سمیت رائلٹی دینے کیلئے قوم کے مشران و دیگر اہالیان علاقہ نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔
مظاہرین کی جانب سے مہمند قوم کو ڈیم سے مفت بجلی اور رائلٹی دینے کا مطالبہ کیا جانے لگا۔
علاقہ عمائِدین و مظاہرین کا کہنا تھا کہ مہمند ڈیم میں تمام نوکریوں پر ضلع مہمند کے نوجوانوں کو بھرتی کیا جائے۔
مظاہرین کا اس موقع پر مزید کہنا تھا کہ ڈیم سے مہمند قوم کے متاثرین کو فی الفور معاوضہ بھِی دیا جائے۔

مزید پڑھیں:  گندم بحران سے پنجاب کا کوئی تعلق نہیں ہے،محسن نقوی