دیر لوئر، خیبرمیڈیکل یونیورسٹی کیمپس میں تقریب کا انعقاد

ویب ڈیسک: ضلع دیر لوئر میں خیبرمیڈیکل یونیورسٹی کیمپس میں تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں کیمپس کوآرڈینیٹر و دیگر مشران نے خطاب کیا۔
ذرائع کے مطابق عمائدین نے دور آفتادہ علاقہ میں سرکاری کیمپس کو خوش آئند قرار دیا گیا۔
شرکاء نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خیبرمیڈیکل یونیورسٹی کا تعلیم میں بڑا کردار ہے۔ طالبعلم بڑھ چڑھ کر تعلیم حاصل کریں کیونکہ تعلیم کے بغیر ترقی کا خواب ادھوار ہے۔
تقریب کے دوران پوزیشن ہولڈر طلبہ کو اعزازات سے نوازا گیا جبکہ اس دوران نئے داخل ہونے والے طلبہ کو خوش آمدید بھی کہا گیا۔

مزید پڑھیں:  صوبائی وزیر قانون آفتاب عالم کو وزیر خزانہ کا اضافی چارج تفویض