بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ کرانے پر سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو نوٹس

ویب ڈیسک: بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ کرانے پر سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو نوٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے جاری کر دیا گیا۔
ذرائع کے مطابق علامہ ناصر عباس کی درخواست پر اسلام آباد ہائیکورٹ کی جج جسٹس سمن رفعت امتیاز نے کیس کی سماعت کی۔
دوران سماعت وکیل درخواست گزار کا کہنا تھا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے 8 مارچ کو بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے احکامات جاری کیے۔
ان کا کہنا تھا کہ عدالتی حکم کے باوجود سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل نے جان بوجھ کر حکم عدولی کرتے ہوئے ملاقات نہیں کرائی۔
وکیل درخواست گزار کا اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیشی کے دوران کہنا تھا کہ سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے۔
اسلام آباد ہائیکورٹ نے بعد ازاں سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو 15 مارچ کیلئے نوٹس جاری کردیا۔

مزید پڑھیں:  لوئردیر میں بارشوں نے تباہی مچا دی ،تجارتی مراکز میں پانی داخل