پشاور، پی ٹی آئی جلسہ میں 3 درجن سے زائد قیمتی موبائل چوری

ویب ڈیسک: پشاور میں ہونےوالے پی ٹی آئی جلسہ میں 3 درجن سے زائد قیمتی موبائل چوری ہو گئے۔
اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کارکنان نے کبوتر چوک جلسہ میں قیمتی موبائل چوری ہونے کی شکایت متعلقہ تھانا میں جمع کرا دی ہے۔
ذرائع کے مطابق جلسہ میں پولیس کی بھاری نفری سیکورٹی کےلئے تعینات تھی۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ جلسہ کے دوران متعدد مشتبہ افراد کو حراست میں لیکر بیانات قلمبدن کئے گئَے ہیں۔
اے ایس پی فقیر آباد محمد علیم کا کہنا ہے کہ روزنامچہ رپورٹ درج کر لئَے گئے ہیں، ملزمان جلد قانون کی گرفت میں ہونگے۔

مزید پڑھیں:  سیشن جج شاکر اللہ مروت اغواء، آئی جی اور ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ طلب