افتخار کو جرمانہ

پی ایس ایل9: جیسن رائے سے الجھنے پر افتخار کو جرمانہ

ویب ڈیسک: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل )9کے آخری گروپ میچ میں ملتان سلطانز کے فیلڈر افتخار احمد کو جیسن رائے سے الجھنے پر جرمانہ کیا گیا ۔
کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں ملتان سلطانز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف میچ میں باآسانی 79 رنز سے فتح سمیٹی تاہم اس میچ میں کوئٹہ کی بیٹںگ کے دوران بیٹر جیسن رائے اور فیلڈر افتخار احمد آپس میں الجھ گئے اور تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا۔
محمد رضوان سمیت دیگر ساتھی کھلاڑیوں کی جانب سے معاملہ ختم کروادیا گیا تھا تاہم پریس کانفرنس کے دوران ملتان سلطانز کے انگلش فاسٹ بولر ڈیوڈ ولی کا کہنا تھا کہ جیسن رائے کا میری گیند پر ایل بی ڈبلیو آٹ ہونے کے بعد جھگڑا ہوا، ریویو لینے کے بجائے بیٹر نے افتخار احمد کی طرف دیکھا اور تلخ جملوں کا تبادلہ کیا اور اتنے میں ریویو کا وقت چلا گیا۔
دوسری جانب افتخار احمد پر ضابطہ اخلاق کی لیول 1 کی خلاف ورزی پر ان کی میچ فیس کا 5 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا ہے، امپائرز کا کہنا ہے کہ افتخار کو کوڈ آف کنڈکٹ کے آرٹیکل 2.5 کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پایا گیا۔

مزید پڑھیں:  امریکی یونیورسٹیوں میں اسرائیل مخالف احتجاج پر600طلبہ گرفتار