خیبرگرلز میڈیکل کالج کی ٹاپ تھری گولڈمیڈلسٹ طالبات کے اعزاز میں تقریب

ویب ڈیسک: خیبرگرلز میڈیکل کالج کی ٹاپ تھری گولڈمیڈلسٹ طالبات کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد گورنر ہاوس میں ہوا۔
اس موقع پر گورنر نے خیبرگرلز میڈیکل کالج کی ٹاپ تھری گولڈ میڈلسٹ طالبات دیر بالا کے پسماندہ علاقے سے تعلق رکھنے والے خطیب کی بیٹی تسنیم زہرا جس نے 18-2017 میں 21، ماہنوش صالح نے 19 -2018 میں 17 اور عائشہ اقبال نے 20 – 2019 میں 13 گولڈ میڈلز حاصل کئے۔
گورنر خیبرپختونخوا کی جانب سے ان ہونہار طالبات میں نقد انعامات تقسیم کئے۔ طالبات و انکے والدین نے گورنر حاجی غلام علی کا نقد انعامات سے نوازنے اور حوصلہ افزائی پر شکریہ ادا کیا۔

مزید پڑھیں:  لنڈی کوتل، افغانستان سے پاکستان منشیات سمگلنگ ناکام بنا دی گئی