چین اور روس کے تعلقات مستقبل میں مزید مضبوط ہوں گے، ولادیمیر پیوٹن

ویب ڈیسک: روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے پانچویں بار صدر منتخب ہونے کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ چین اور روس کے تعلقات مزید مستحکم ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ مغربی فوج کی یوکرین میں موجودگی دنیا کو تیسری جنگ عظیم کے دہانے پر پہنچا سکتی ہے۔
انہوں نے یوکرین کے حوالے سے کہا کہ وہاں امن سے متعلق بات چیت کیلئے یوکرینی صدر آپشن نہیں۔ یوکرین میں اپنے خصوصی اہداف حاصل کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کریں گے۔
ذرائع کےمطابق پیوٹن نے بتایا کہ چین اور روس کے درمیان پائیدار تعلقات مستقبل میں بھی مزید مضبوط ہوں گے۔

مزید پڑھیں:  انتخابات میں دھاندلی پٔر پی ٹی آئی کا وائٹ پیپر جاری کرنے کا فیصلہ