پشاور، رمضان المبارک میں ہر گزرتے دن کیساتھ مہنگائی میں اضافہ، عوام خوار

ویب ڈیسک: رمضان المبارک کا ایک ہفتہ گزر جانے کے باوجود مہنگائی میں اضافہ بدستور جاری ہے جس میں ہر گزرتے دن کیساتھ اضافہ ہورہا ہے۔
ذرائع کے مطابق ماضی کی نسبت اس سال رمضان المبارک میں کوئی بائیکاٹ مہم بھی شروع نہیں ہوسکی۔
ضلعی انتظامیہ کی عدم دلچسپی کے باعث شہر میں دکانداروں نے روزہ داروں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنا شروع کر رکھا ہے اور سرکاری نرخنامہ پر کہیں بھی عمل درآمد نہیں ہو رہا۔
ذرائع کے مطابق رمضان المبارک کے دوران بھی مہنگائی کا طوفان برقرار ہے۔ پھلوں ، سبزیوں اور دیگر اشیائے خوردونوش کی قیمتیں قابو سے باہر ہو گئی ہیں۔ مہنگائی نے روزہ داروں کی چیخیں نکال دی۔
شہریوں کے مطابق مہنگائی میں اضافہ کے باعث افطار پارٹیوں کا سلسلہ بھی ختم ہو گیا ہے جبکہ ضلعی انتظامیہ لمبی تان کر سو گئی ہے۔

مزید پڑھیں:  رافیل نڈال کی ٹینس کورٹ میں واپسی، میڈرڈ اوپن کا فاتحانہ آغاز