خیبر، ایم پی اے عبدالغنی کے خلاف انکوائری کی جائے، شفیق آفریدی

ویب ڈیسک: ضلع خیبر کے سابق ایم پی اے شفیق آفریدی کی جانب سے ایم پی اے عبدالغنی آفریدی پر سینٹ الیکشن میں کروڑوں رشوت کا الزام عائد کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ ایم پی اے کے خلاف انکوائری کی جائے۔
سابق ایم پی اے شفیق آفریدی نے پارٹی قیادت سے مطالبہ کیا ہے کہ عبدالغنی آفریدی کی بنیادی رکنیت ختم کی جائَے۔
یاد رہے کہ شفیق آفریدی پی کے 71 سے پی ٹی آئی کے رکن صوبائی اسمبلی رہ چکے ہیں۔

مزید پڑھیں:  9 مئی کو پشاور میں آئندہ لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا، فضل الرحمان