تحریک انصاف پارلیمنٹیرینز کو رجسٹریشن سرٹیفیکٹ جاری، محمود خان چیئرمین منتخب

ویب ڈیسک: الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے ضمنی انٹرا پارٹی انتخابات تسلیم کرتے ہوئے تحریک انصاف پارلیمنٹیرینز کو پارٹی رجسٹریشن سرٹیفیکٹ جاری کر دیا گیا۔
ذرائع کے مطابق اس حوالے سے جاری نوٹیفکیشن میں بتایا گیاہے کہ محمود خان پی ٹی آئی پارلیمنٹیرینز کے چیئرمین جبکہ ملک افضل دین نائب چیئرمین ہوں گے۔
واضح رہے کہ پرویز خٹک کے مستعفی ہونے کے بعد تحریک انصاف پارلیمنٹیرینز کے چئیرمین کا عہدہ خالی تھا۔

مزید پڑھیں:  ٹانک میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 4 دہشتگرد ہلاک