ہرنائی، کوئلے کی کان دھماکہ، جاں بحق افراد کی تعداد 7 ہو گئی

ویب ڈیسک: ہرنائی کے کوئلے کی کان میں دھماکے کے نتیجے میں جاں بحق افراد 7 ہو گئے جبکہ 8 کو زندہ نکال لیا گیا۔
ذرائع کے مطابق صوبہ بلوچستان کے علاقے ہرنائی میں کوئلے کی کان میں گیس بھرنے سے دھماکہ ہوا۔ اس دھماکہ کی وجہ سے 10 کان کن کوئلہے کی کان کے اندر پھنس گئے تھے۔
اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ کوئلے کی کان میں پھنسے 8 کان کنوں کو زندہ جبکہ 4 کی لاشیں نکالی گئی ہیں۔

مزید پڑھیں:  سوشل میڈیا سے متعلق قانون سازی پر کام کررہے ہیں،اعظم نذیرتارڑ