فوجی عدالتوں کیخلاف انٹرا کورٹ اپیلیں 25 مارچ کو سنی جائیں گی، سپریم کورٹ

ویب ڈیسک: سپریم کورٹ میں ایک بار پھر فوجی عدالتوں کیخلاف انٹرا کورٹ اپیلیں سنی جائیں گی۔
یاد رہے کہ فوجی عدالتوں کیخلاف انٹرا کورٹ اپیلیں 25 مارچ کو سنی جائِیں گی جس کیلئے 6 رکنی بینچ تشکیل دے دیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی جانب سے تشکیل دیئے گئے بینچ کی سربراہی جسٹس امین الدین خان کریں گے۔ ان کے علاوہ 6 رکنی بینچ کے دیگر اراکین میں جسٹس محمد علی مظہر، جسٹس حسن اظہر رضوی، جسٹس شاہد وحید، جسٹس مسرت ہلالی اور جسٹس عرفان سعادت خان شامل ہیں۔

مزید پڑھیں:  پشاور ہائیکورٹ: مخصوص نشستوں پر حلف نہ لینے کے کیس میں وزیراعلیٰ اور سپیکر سے جواب طلب