روس میں دہشتگردی، کنسرٹ میں فائرنگ سے 60 افراد ہلاک، سینکڑوں زخمی

ویب ڈیسک: روس کے دارالحکومت ماسکو میں منعقدہ ایک کنسرٹ کے دوران فائرنگ سے موقع پر 60 افراد ہلاک ہو گئے جبکہ 100 سے زائد زخمی ہو گئَے۔
ذرائع کے مطابق روس کے دسارالحکومت اور مرکزی شہر ماسکو میں کروکس سٹی ہال میں کنسرٹ جاری تھا کہ اس دوران مسلح افراد نے فائرنگ شروع کر دی۔
مسلح افراد کی جانب سے کی جانیوالی اس کارروائی سے موقع پر 60 افراد ہلاک جبکہ 100 سے زائد زخمی ہو گئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق اس کارروائی کے دوران دھماکہ خیز مواد کے استعمال کے بھی شواہد ملے ہیں جس کے باعث کروکس سٹی ہال میں آگ بھڑک اٹھی۔
اس کارروائی کے دوران روسی سیکورٹی اہلکار 100 سے زائد افراد کو ہال سے بحفاظت نکالنے میں کامیاب رہے۔
روسی حکومت نے حملے کو دہشت گردی کی کارروائی قرار دیتے ہوئے دارالحکومت ماسکو میں رواں ہفتے ہونے والی تمام عوامی تقریبات کو منسوخ کرنے کا اعلان کر دیا۔

مزید پڑھیں:  سینئر سیاستدان افضل حسین تارڑ انتقال کرگئے