پاک فوج کے افسران و جوانوں کو اعزازات سے نواز دیا گیا

ویب ڈیسک: پاک فوج کے افسران اور جوانوں کے لیے صدر مملکت آصف زرداری کی جانب سے اعزازات سے نواز دیا گیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری نے فوجی افسران اور جوانوں میں ایک کو ستارہ بسالت، 135 کو تمغہ بسالت، 45 کو امتیازی اسناد دی گئیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق 148 جوانوں کو چیف آف آرمی سٹاف تعریفی کارڈز، 23 کو ہلال امتیاز (ملٹری)، 109 کو ستارہ امتیاز (ملٹری) اور 137 کو تمغہ امتیاز (ملٹری) سے نواز دیا گیا ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق سپیشل سروسز گروپ کےسپاہی اسرار محمد کو ستارہ بسالت سے نوازا گیا۔

مزید پڑھیں:  سپریم کورٹ کا ملک بھر میں تحاوزات ختم کرنے کا حکم