صوابی، کرنٹ لگنے سے نوجوان جاں بحق، واپڈا کی ٹیم تاخیر سے پہنچی

ویب ڈیسک: ضلع صوابی کے علاقے یارحسین میں کرنٹ لگنے سے نوجوان جاں بحق ہو گیا۔
ذرائع کے مطابق نوجوان عامر بجلی ٹھیک کر رہا تھا کہ اس دوران اچانک بجلی بحال ہوگئی جس سے نوجوان کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہو گیا۔
اس حوالے سے واپڈا کو اطلاع دی گئی لیکن وہ 2 گھنٹے کی تاخیر سے پہنچے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ واپڈا کی ٹیم کے تاخیر سے پہنچنے پر عوام نے طیش میں آ کر واپڈا ہلکاروں کو تشدد کا نشانہ بنایا اور واپڈا گاڑی کو بھی شدید نقصان پہنچایا۔

مزید پڑھیں:  ٹانک میں فریقین کے درمیان فائرنگ سے 2افراد جاں بحق