خیبر پختونخوا میں بارشیں اور ژالہ باری، ضلع انتظامیہ اور ریسکیو اداروں کو الرٹ جاری

ویب ڈیسک: خیبر پختونخوا میں بارشیں اور ژالہ باری، حادثات سے بچنے کیلئے صوبہ بھ رکی ضلعی انتظامیہ کو ہدایات جاری۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین خان گنڈاپور کی جانب سے صوبہ بھر کی ضلعی انتظامیہ اور ریسکیو اداروں کو الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کی جانب سے کہا گیا ہے کہ حالیہ بارشوں اور برفباری کے دوران پی ڈی ایم اے کی طرف سے جاری کردہ احکامات پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔
انہوں نے کہا ہے کہ بارشوں اور برفباری کی وجہ سے ممکنہ جانی و مالی نقصانات کو کم سے کم کرنے کے لئے پیشگی انتظامات ہر لحاظ سے مکمل ہونے چاہئیں۔
علی امین گنڈاپور کا کہنا ہے کہ کسی بھی ناخوشگوار صورتحال میں متاثرین کو بروقت امداد اور ریلیف کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔
یاد رہے کہ صوبہ بھر میں بارشیں اور ژالہ باری جاری ہیں۔ صوبائِ دارالحکومت پشاور میں بھی بارشیں اور ژالہ باری سے ماجول خوشگوار ہونے کے ساتھ ساتھ موسم سرد بھی ہو گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  پشاور، فنڈز کی عدم دستیابی پر بلدیاتی نمائندوں کا احتجاج، مئیر آفس کو تالہ لگا دیا