ڈی آئی خان، کباڑ کی دکان میں دھماکہ، ایک شخص جاں بحق، ایک زخمی

ویب ڈیسک: ضلع ڈی آئی خان کی تحصیل کلاچی کے علاقہ لونی میں کباڑ کی دکان میں دھماکہ ہوا ہے۔
اس حوالے سے پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہوا ہے۔
ذرائع کے مطابق دھماکے میں جاں بحق اور زخمی ہونے والے دونوں سگے بھائی ہیں۔ جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت خالد جبکہ زخمی کی شناخت امجد کے نام سے ہوئی ہے۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں بھائی کباڑ کا کاروبار کرتے ہیں جو بچوں سے ماٹر گولا خرید کر دکان پر لائے تھے۔

مزید پڑھیں:  کوہستان میں لینڈ سلائیڈنگ، شاہراہ قراقرم بند، سیکڑوں مسافر پھنس گئے