پی ٹی آئی سے اتحاد دباو نہیں، ان کی پالیسی کی وجہ سے نہ ہو سکا، جماعت اسلامی

ویب ڈیسک: جماعت اسلامی نے دباؤ کے تحت پی ٹی آئی سے اتحاد نہ کرنے کی تمام افواہیں مسترد کر دیں۔
جماعت اسلامی کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ نے اس حوالے سے وضاحتی بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ جماعت اسلامی پر کوئی دباؤ تھا نہ ہی جماعت دباؤ میں کوئی فیصلہ کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بیرسٹر گوہر خود کئی بار ملاقات کا وقت دے کر پیچھے ہٹے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کی جانب سے صرف صوبہ کی حد تک اتحاد کا کہا گیا تھا جس پر جماعت اسلامی کی شوریٰ نے فیصلہ دیا کہ اگر پی ٹی آئی پورے ملک میں اتحاد نہیں کرنا چاہتی تو پھر کسی اور جماعت سے اتحاد کر لے۔

مزید پڑھیں:  امریکی حکام سے مشاورت کے بغیر اسرائیل رفح پر حملہ نہیں کریگا، جان کربی