پی ٹی آئی

پی ٹی آئی نے دھمکی آمیز خطوط کو حکومتی سازش قرار دیدیا

ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف نے دھمکی آمیز خطوط کے نہ رکنے والے سلسلے کو ججز کو ہراساں کرنے کے لئے حکومتی سازش قرار دیدیا ہے ۔
ترجمان پی ٹی آئی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ججز کو زہریلے مواد پر مشتمل دھمکی آمیز خطوط کی ترسیل حکومتی سازش ہے فوری اور جامع تحقیقات کی جائیں۔
مرکزی میڈیا ڈیپارٹمنٹ پی ٹی آئی کے بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ کی جانب سے ازخود نوٹس کیس کی کارروائی کے آغاز کے بعد زہریلے مواد پر مشتمل خطوط کے سلسلے میں تیزی کا مقصد عدالتوں میں خوف اور بے یقینی کا ماحول پیدا کرنا ہے۔
سوچے سمجھے منصوبے کے تحت مشتبہ خطوط کی ترسیل کے ذریعے ججزکو خوف اور دبا کا شکار کرتے ہوئے قانون و انصاف پر مبنی فیصلوں سے باز رکھنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ عدلیہ کے اندر سے غیرآئینی دبا اور مداخلت کے خلاف اٹھنے والی آوازوں کے بعد نظام عدل کو مزید دبا کا شکار کرنے والے عناصر کا تعین ناگزیر ہے۔
خاص طور پر تحریک انصاف سے متعلقہ مقدمات کی سماعت کرنے والے ججز کو خطوط بھیجنے کا مقصد واضح طور پر عدالتی فیصلوں پر اثر انداز ہونا ہے اعلیٰ عدلیہ کے ججز کو یکے بعد دیگرے مشکوک لفافوں کی ترسیل اتنہائی سنجیدہ معاملہ اور عدلیہ پر براہِ راست حملہ ہے۔
ترجمان نے اپنے بیان میں کہا کہ معاملے کی فوری اور جامع تحقیقات کرتے ہوئے عدلیہ پر حملہ آور عناصر کو جلد از جلد قانون کی گرفت میں لایا جائے۔
تحریک انصاف کی جانب سے کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی عدلیہ کے ساتھ کھڑی ہے اور عدلیہ پر حملہ آور ہونے یا ججز کو دبا میں لانے کی کسی بھی کوشش کو ہر گز برداشت نہیں کرے گی۔

مزید پڑھیں:  حزب اللہ کا اسرائیل پر ڈرون حملہ ، صیہونی فوجیوں کی ہلاککا دعویٰ