کاکول کیمپ آج اختتام پذیر، ٹیم کا اعلان جلد فٹنس رپورٹ کے بعد ہوگا

ویب ڈیسک: غیر ملکی ٹیموں کے خلاف ٹف شیڈول کے لئے کاکول میں قومی ٹیم کا فٹنس کیمپ آج اختتام پذیر ہو جائیگا۔
بورڈ ذرائع کا کہنا ہے کہ کاکول کیمپ کی فٹنس رپورٹ ملنے کے بعد ٹیم کا اعلان کیا جائے گا۔
یاد رہے کہ گرین شرٹس کو نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کے علاوہ آئرلینڈ اور دورہ انگلینڈ سمیت آئی سی سی ٹی20 ورلڈکپ کے اہم چیلنجز درپیش ہیں۔
ان اہم میچز اور میگا ایونٹس کیلئے قومی ٹیم کا فٹنس کیمپ کاکول میں منعقد کرایا گیا جو 2 ہفتے تک جاری رہا۔ اس کے بعد فٹنس رپورٹ کا جائزہ لینے کےبعد ٹیم کا اعلان کیا جائیگا.

مزید پڑھیں:  امدادی سامان غزہ لیجانے والے ٹرکوں پر اسرائیلی شدت پسندوں کا حملہ