افغان حکومت دہشت گردی سے نمٹنے کیلئے اقدامات کرے، شنگھائی تعاون تنظیم

ویب ڈیسک: قازقستان میں شنگھائی تعاون تنظیم کا سالانہ اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں رنیک ممالک نے شرکت کی۔
یاد رہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم میں چین، روس، پاکستان، قازقستان، کرغزستان، تاجکستان، ایران اور ازبکستان بحیثیت رکن ممالک مشتمل ہیں۔
اجلاس میں افغان حکومت سے افغانستان کی سرزمین دہشتگردی کے لئے استعمال ہونے پر تحفظات کا اظہار کیا گیا اور اس بات پر زور دیا گیا کہ افغان حکومت اپنی سرزمین دہشتگردی کیلئے استعمال ہونے سے روکنے کیلئے اقدامات کرے۔
اس موقع پر مقررین نے کہا کہ دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے طالبان حکومت اپنے وعدے پورے کرے،
شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہان کا کہنا تھاکہ بین الاقوامی دہشت گرد گروہوں اور افغانستان میں مقیم دیگر گروہوں کی موجودگی ایس سی او کے رکن ممالک کے لئے سنگین خطرہ ہے۔

مزید پڑھیں:  9 مئی کے ذمہ داروں کو نشان عبرت بننا چاہئے ،گورنر خیبرپختونخوا