سانحہ گیاری سیکٹر

سانحہ گیاری سیکٹر کو 12سال مکمل، قوم کا شہدا کو خراج عقیدت

ویب ڈیسک: سانحہ گیاری سیکٹر کو 12سال مکمل ہو گئے، آج پوری قوم گیاری سیکٹر کے ان شہدا کو خراج عقیدت اور سلام پیش کرتی ہے۔
7 اپریل 2012کو بڑا برفانی تودہ سیاچین گلیشئر میں فوجی یونٹ پر آ گرا، سانحے میں این ایل آئی بٹالین ہیڈ کوارٹرز مکمل طور پر تباہ ہو گیا جبکہ وہاں موجود افراد میں سے کسی کو بھی زندہ نہیں نکالا جاسکا تھا۔
فوجی یونٹ پر برفانی تودہ گرنے سے 129فوجی جوان شہید ہوئے تھے۔

مزید پڑھیں:  اکتوبر 2023سے فروری 2024تک درآمد گندم کی انکوائری نہیں ہوگی ،رانا تنویر

غیر ملکی ریسکیو ٹیموں نے اس مشن کو ناممکن قرار دے دیا تھا لیکن پاک آرمی بالخصوص انجینئرز کور نے اس ریسکیو آپریشن میں بڑی دل جوئی اور جوان مردی سے اس مشن کو پایہ تکمیل تک پہنچایا۔
شہدا کی یاد میں یادگار شہدا بطور مونومنٹ سیاچن کی بلند و بالا چوٹی پر نصب کیا گیا۔
آج پوری قوم گیاری سیکٹر کے ان شہدا کو خراج عقیدت پیش کرتی ہے، شہدائے گیاری سیکٹر کی عظیم قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائے گی۔

مزید پڑھیں:  ٹی20ورلڈکپ جیتنے پر قومی کھلاڑیوں کیلئے بڑے انعام کا اعلان