چارسدہ، ایمل ولی خان کی والدہ کی وفات پر بلاول بھٹو زرداری کی تعزیت

ویب ڈیسک: عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر ایمل ولی خان سے ان کی والدہ کی وفات پر تعزیت کرنے کیلئے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے ولی باغ چارسدہ کا دورہ کیا۔
ذرائع کے مطابق چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری نے مرحومہ کے ایصال ثوات اور ان کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی۔
اس موقع پر سابق وزيراعظم سید یوسف رضا گیلانی، سینیٹر شیری رحمان، مرکزی ترجمان پی پی پی فیصل کریم کنڈی، سید نوید قمر اور صوبائی وزیر (سندھ) ناصر حسین شاہ سمیت دیگر صوبائی ممبران بھی موجود تھے۔

مزید پڑھیں:  آزاد کشمیر میں سیکورٹی صورتحال کے پیش نظر ایف سی کی تعیناتی کا فیصلہ