پشاور، سیاسی انتقام اور صوبائی منافرت ملک کیلئَے نقصان دہ ہے، بیرسٹر سیف

ویب ڈیسک: مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر سیف نے کہا ہے سیاسی انتقام اور صوبائی منافرت نقصان دہ ہے جبکہ وفاق اور پنجاب سیاسی فائدے کی خاطر صوبائی منافرت پھیلارہے ہیں۔
بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ چچا اور بھتیجی دونوں ملک کو صوبائیت کی طرف دھکیل رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ چچا وفاق میں خیبر پختونخوا کے حقوق پر سانپ بن کر بیٹھا ہے جبکہ بھتیجی صوبائی منافرت میں کوئی کسر نہیں چھوڑرہی۔
ان کا کہنا تھا کہ صوبے کے فنڈز جاری نہیں کئے جارہے، یہاں تک کہ چیف سیکرٹری کے معاملے پر بھی شہباز شریف درست جواب نہیں دے رہے۔

مزید پڑھیں:  وزیراعظم شہباز شریف نے پیٹرولیم مصنوعات میں مزید کمی کا عندیہ دیدیا