پشاور، عید کے پہلے دن 148 حادثات، 761 ایمرجنسیز میں‌ریسکیو کا کوئک رسپانس

ویب ڈیسک: ریسکیو 1122 کے اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ کر کے عید الفطر کے ایام میں خصوصی ڈیوٹیز لگا دی گئی ہیں۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق عید الفطر کے پہلے دن 761 ایمرجنسیز میں خدمات فراہم کی گئیں۔
اس حوالے سے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر محمد آیاز خان نے کہا ہے کہ عید الفطر پر صوبہ بھر میں خدمات کی انجام دہی کیلئے ریسکیو 1122 کے اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئیں۔
عید کے پہلے دن صوبہ بھر میں 148 ٹریفک حادثات ہوئے۔ ان میں ریسکیو نے 761 ایمرجنسیز میں خدمات فراہم کیں۔
انہوں نے کہا کہ صوبہ بھر میں 402 میڈیکل، 57 چھوٹی بڑی آتشزدگی، 2 ڈوبنے جبکہ 29 دیگر لڑائی جھگڑے وغیرہ کے واقعات رونما ہوئے۔
ذرائع کے مطابق اس دوران ذخمیوں کو ہسپتال پہنچانے سمیت فوری طبی امداد بھی فراہم کی گئی۔
یاد رہے کہ صوبہ بھر میں مختلف واقعات کے دوران 7 افراد جاں بحق ہوئے۔

مزید پڑھیں:  لاہور، فلسطینی پرچم اٹھا کر طلبہ کے احتجاج پر امریکی کنسرٹ منسوخ