بیرسٹر سیف

شریف خاندان نے عوام کو ذلیل کرنے کی ٹھان لی ہے،بیرسٹر سیف

ویب ڈیسک: مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ شریف خاندان نے اقتدار سنبھالتے ہی عوام کو ذلیل وخوار کرنے کی ٹھان لی ہے۔
بیرسٹر سیف کا کہناتھا کہ سرکاری خرچ پر نیکیاں کمانے کی چکر میں مسافروں کو ذلیل کیا گیا ،عمرہ واپسی پر روزہ دار مسافروں کو جدہ ائیرپورٹ پر گھنٹوں انتظار کرنا پڑا۔
پی آئی اے جہاز کا رخ اسلام آباد کی جگہ لاہور کی طرف کیا،چچا اوربھتیجی کا سرکاری خرچ پر فوٹو شوٹ بھری عمرہ رائیگاں گیا،دونوں یا تو مسافروں سے معافی مانگے یا دوبارہ عمرہ ادا کریں۔
انہوں نے کہا کہ پی آئی اے کو شریف خاندان نے جاتی امرا کا پرائیویٹ جٹ قرار دیا یہی وجہ ہے کہ پی آئی اے خسارے سے ابھی تک نہ نکلی۔
مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف کا مزید کہنا تھا کہ آخر کار پی آئی اے کو پرائیوٹائز کیا جارہا ہے۔

مزید پڑھیں:  اسرائیلی بمباری سے مزید 40 فلسطینی شہید، درجنوں زخمی