وزیراعلیٰ

وزیراعلیٰ کالینڈ سلائیڈنگ کے باعث بحرین کلام روڈ بندش کا نوٹس

ویب ڈیسک: وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے سوات میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث بحرین کلام روڈ کی بندش کا نوٹس لے لیا ۔
کمشنر ملاکنڈ اور ڈی سی سوات کو سڑک کھولنے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کی ہدایت کردی ۔
علی امین گنڈا پور نے سڑک بندش کی وجہ سے علاقے میں پھنسے ہوئے سیاحوں کو درکار سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے اور صوبے میں جاری بارشوں کے پیش نظر تمام ضلعی انتظامیہ اور ریسکیو اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کردی ۔
وزیر اعلیٰ کی ہدایت کی کہ ممکنہ ہنگامی صورتحال میں جانی و مالی نقصانات کو کم سے کم کرنے کے لئے ضروری انتظامات یقینی بنائے جائیں۔
انہوں نے کہا کہ کسی بھی ناخوشگوار صورتحال میں متاثرین کو فوری ریلیف اور بروقت طبی امداد کی فراہمی کے لئے ضروری اقدامات کئے جائیں۔

مزید پڑھیں:  اسرائیل رفح پر حملہ سے باز رہے، انتونیو گوتریس