2بچے جاں بحق

ایبٹ آباد:گاڑی کھائی میں گرنے سے2بچے جاں بحق،متعدد افراد زخمی

ویب ڈیسک: ایبٹ آباد میں باراتیوں سے بھری جیپ گہری کھائی میں گرنے سے دو بچے جاں بحق جبکہ متعدد افراد زخمی ہو گئے ۔
واقعہ ایبٹ آباد کے علاقہ کھن ہرنو میں پیش آیا جہاں بارات میں شامل جیپ گہری کھائی میں گر گئی جس میں 2بچے موقع پر جاں بحق جبکہ متعدد افراد زخمی ہو گئے نہیں فوری طورپر بینظیر بھٹو شہید ہسپتال اور ایوب میڈیکل کمپلیکس منتقل کیا گیا ۔
حادثے کا شکار ہونے والی جیپ میں 20سے زائد افراد سوار تھے جن میں خواتین اور بچے بھی شامل تھیں ۔
ہسپتال ذرائع کے مطابق زخمیوں میں بعض کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے ۔

مزید پڑھیں:  بجٹ تیاری، تنخواہوں میں‌اضافہ سمیت پنشن سسٹم میں تبدیلیاں متوقع