مروت کینال ٹوچی میں پھنسے نوجوان کو بحفاظت ریکور کرلیا گیا ویب ڈیسک: ریسکیو 1122بنوں کا ریسکیو آپریشن ،مروت کینال ٹوچی میں پھنسے نوجوان کو بحفاظت ریکور کرلیا ۔ تفصیلات کے مطابق ریسکیو 1122بنوں کے کنٹرول روم کو مروت کینال ٹوچی کے مقام پر نوجوان کے پھنسنے کی اطلاع ملی جس پر ریسکیو وہیکل اور ایمبولینس روانہ کردی گئی ۔ ریسکیو1122ٹیم نے مسلسل ایک گھنٹے ریسکیو آپریشن کرکے نوجوان کو بحفاظت ریکور کر لیا ۔

دہشت گردی کی لہر :پنجاب میں 9ہزار سے زائد افراد واچ لسٹ میں شامل

ویب ڈیسک: دہشت گردی کی حالیہ لہر کے پیش نظر پنجاب میں متحرک 9ہزار سے زائد افراد کو واچ لسٹ میں شامل کر لیا گیا ۔
سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق 9883 افراد کی باقاعدہ نگرانی شروع جبکہ 19ہزار سے زائد درسگاہوں کی جیو ٹیگنگ مکمل کرلی گئی۔
ریکارڈ کے مطابق پنجاب میں 2298 افغان تربیت یافتہ افراد موجود ہیں، افغان جیلوں سے رہا ہوکر آنے والے 540 افراد کی نگرانی بھی شروع کی گئی ہے۔
مقامی طور پر عسکریت پسندی کی تربیت لینے والے 1566 نوجوانوں کی نشاندہی بھی کرلی گئی ہے جبکہ شام سے واپس آنے والے 65 افراد بھی واچ لسٹ میں شامل ہیں۔
753 عسکریت پسندوں کو واچ لسٹ میں شامل کیا گیا جبکہ واچ لسٹ میں شامل کیے گئے افراد کسی نہ کسی کالعدم تنظیم یا گروپ سے منسلک ہیں۔

مزید پڑھیں:  ٹانک میں فریقین کے درمیان فائرنگ سے 2افراد جاں بحق