بارش سے متاثرہ خاندانوں کو ہنگامی بنیادوں پر ریلیف فراہم کیا جائَے، ایمل ولی خان

ویب ڈیسک: عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر ایمل ولی خان نے بارشوں سے صوبہ بھر میں ہونیوالی تباہی پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بارش سے متاثرہ خاندانوں کو ہنگامی بنیادوں پر ریلیف فراہم کیا جائَے۔
انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں حالیہ بارشوں سے قیمتی انسانی جانوں کا ضیا‏ع افسوسناک ہے، متاثرہ خاندانوں سے تعزیت کرتے ہیں۔
اے این پی کے صوبائی صدر ایمل ولی خان نے کہا کہ بارش کی شکل میں قدرتی آفت سے غریب عوام مشکلات کا شکار ہیں، حکومت متاثرہ خاندانوں کو ہنگامی بنیادوں پر ریلیف فراہم کرے۔

مزید پڑھیں:  جسٹس بابر کیخلاف مہم: پی ٹی آئی نے حکومت کو ذمہ دار قرار دیدیا