چترال، سیلابی ریلہ رہائیشی علاقے میں داخل، سکول دو دن کیلئے بند

ویب ڈیسک: ضلع چترال میں بھی بارش نے تباہی مچا دی، سیلابی ریلہ رہائیشی علاقے میں داخل ہو گیا۔
ضلع چترال کی تحصیل دروش میں اونچے درجے کا سیلاب ریکارڈ کیا گیا ،سیلابی ریلہ رہائیشی علاقے میں داخل ہونے سے مقامی افراد کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
ذرائع کے مطابق ضلع چترال میں مسلسل بارشوں کے باعث 17 اپریل تک تعلیمی ادارے بند کر دیئے گئے ہیں۔
اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر لوئر چترال کی جانب سے جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق موجودہ موسمی حالات میں اساتذہ اور طلبا و طالبات کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے ضلع لوئر چترال کے تمام سرکاری و نجی تعلیمی اداروں کو 3دن تک بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ تعلیمی ادارے لینڈ سلائیڈنگ اور طغیانی کے خدشے کے پیش نظر بند کیے گئے ہیں۔
یاد رہے کہ بلوچستان میں بھی 2 روز کیلئے سکولز بند رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

مزید پڑھیں:  غزہ کی تباہی میں اسرائیل کو امریکا اور یورپ کی حمایت حاصل ہے، خواجہ آصف