مانسہرہ، برساتی نالے میں طغیانی، 12 سالہ بچی سیلاب میں بہہ گئی

ویب ڈیسک: ضلع مانسہرہ میں حالیہ بارشوں سے اوگی میں اورگر سیری کے مقام پر برساتی نالے میں طغیانی دیکھی جا رہی ہے۔
اس حوالے سے ریسکیو1122 کا کہنا تھا کہ برساتی نالے میں عطاء الرحمان نامی شخص کی 12 سالہ بچی کے بہہ جانے کی اطلاع ملی۔
برساتی نالے میں طغیانی کے باعث بچی ڈوبنے کی اطلاع ملتے ہی آپریشن شروع کیا گیا ہے۔ ریسکیو ڈائیور، ڈزاسٹر اور میڈیکل ٹیمیں روانہ کر دی گئی ہیں۔

مزید پڑھیں:  باجوڑ، پولیو ڈیوٹی پر مامور پولیس اہلکار نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جاں بحق