خیبرپختونخوا سیلاب سے متاثر، وفاق فلڈ ریلیف فنڈ جاری کرے، فضل شکور خان

ویب ڈیسک: حالیہ بارشوں کے باعث صوبہ بھر میں سیلاب کے خطرات منڈلانے لگے ہیں۔
چارسدہ روڈ پر دریائے خِالی میں سیلاب کے خطرے کے دورے کے موقع پر صوبائی وزیر محنت فضل شکور خان نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا سیلاب سے سب سے زیادہ متاثر ہے۔ اس لئے وفاق فلڈ ریلیف فنڈ جاری کرے۔
صوبائی وزیر محنت نے دریائے خیالی میں پانی کی سطح بلند ہونے پر مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور اس موقع پر انہوں نے دریا کے قریب بسنے والوں کو خصوصی ہدایات جاری کرتے ہوئے احتیاط برتنے کی اپیل کی۔
ان کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت سیلاب سے بچنے کیلیے بہت جلد منصوبہ شروع کررہا ہے جس کی تکمیل سے سیلاب کی تباہی کو بہت حد تک کم کیا جا سکے گا۔
فضل شکور خان نے کہا کہ سیلاب سے ہمارا صوبہ ذیادہ متاثر ہوتا ہے ۔ اس لئے وفاق ہمارے صوبے کا حق دے۔

مزید پڑھیں:  عدت میں نکاح کیس، خاور مانیکا کی درخواست پر فیصلہ محفوظ