سوات، مکان کی چھت گرنے سے 2 بچے جاں بحق

ویب ڈیسک: ضلع سوات کی تحصیل منگلور کے شالدرہ میں مکان کی چھت گرنے کا واقعہ پیش آیا جس کے ملبے تلے دب کر 2 بچے جاں بحق ہو ئے۔
جاں بحق ہونے والے بچوں کی شناخت 10 سالہ جنید اور 13 سالہ وقاص کے نام سے ہوئی۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ لاشوں کو ملبے سے نکال کر لواحقین کے حوالے کردیا ہے۔

مزید پڑھیں:  عدت میں نکاح کیس، خاور مانیکا کی درخواست پر فیصلہ محفوظ