رستم، ملائشیاء ٹریفک حادثے میں جاں بحق 3 افراد کی نماز جنازہ ادا

ویب ڈیسک: ضلع مردان کے علاقے رستم کے 3 افراد ملائشیاء میں ایک ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہوئے تھے جن کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔
ذرائع کےمطابق نماز جنازہ میں سیاسی، سماجی، مذہبی اور سول سوسائٹی کے علاوہ ہزاروں افراد نے شرکت کی۔
یاد رہے کہ ملائشیاء کے شہر جوہر بارو میں جاں بحق تینوں افراد نماز کے لئے جا رہے تھے کہ خوفناک حادثے کا شکار ہو گئے۔ حادثہ میں چار افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق ملائیشیا میں حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں عادل ولد نوراللہ، شایان ولد ممتاز اور ظاہر خان شامل ہیں۔
یاد رہے کہ تینوں جاں بحق افراد کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی.

مزید پڑھیں:  بشریٰ بی بی کو زہر دینے کے شواہد نہیں ملے، درخواست نمٹا دی گئی