لکی مروت، طارق سعید کا چھاپہ، تتر خیل ہسپتال کے 5 ڈاکٹرز سمیت پورا عملہ معطل

ویب ڈیسک: ضلع لکی مروت میں تحریک انصاف کے رہنما اور ایم پی اے طارق سعید نے رات گئے تتر خیل ہسپتال کا دورہ کیا۔ اس دوران فائرنگ سے قتل ہونے والے نوجوان کی لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال لایا گیا تھا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکٹرز اور دیگر عملے کی غیر موجودگی کے باعث لاش پوری رات پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال میں پڑی رہی۔
اس واقعے کی اطلاع ملنے پر ایم پی اے طارق سعید مروت رات 2 بجےہسپتال پہنچے اور ڈاکٹرز اور دیگر عملہ کو غیر حاضر پا کر برہمی کا اظہار کیا۔
یاد رہے کہ ہسپتال کے آن ڈیوٹی 5 ڈاکٹرز میں سے کوئی بھی موجود نہیں تھا اور تمام عملہ بشمول ٹیکنیشنز غائب تھا۔
اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے رابطے پر ڈاکٹرز سمیت پورے عملے کو معطل کردیا۔

مزید پڑھیں:  امریکا اور چین میں ہوا کے بگولوں سے تباہی ، 5افراد ہلاک