نوشہرہ، نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق

ویب ڈیسک: ضلع نوشہرہ کے علاقے اکوڑہ خٹک ملی خیل میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق ہو گئے۔
پولیس ذرائع کے مطابق نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جاں بحق افراد آپس میں رشتہ دار تھے۔
اس حوالے سے پولیس نے مزید بتایا کہ نعشوں کو ریسکیو میڈیکل ٹیم نے ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
واقعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس کی بھاری نفری نے علاقے کو گھیرے میں لےکر معاملے کی تحقیقات کا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔

مزید پڑھیں:  آئی ایم ایف کی پاکستان کیلئے 1ارب10کروڑ ڈالر کی منظوری