پشاور ہائیکورٹ، میاں محمد اسلم کی درخواست پر حکومت سے جواب طلب

ویب ڈیسک: صوبائی دارالحکومت پشاور میں پی ٹی آئی رہنما میاں محمد اسلم کی دراخواست پر پشاور ہائیکورٹ میں سماعت ہوئی۔
ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی پنجاب کے رہنما میاں محمد اسلم کی جانب سے پشاور ہائیکورٹ میں دائر درخواست پر جسٹس شکیل احمد اور جسٹس صاحبزادہ اسد اللہ نے سماعت کی۔
یاد رہے کہ میاں محمد اسلم نے اپنے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات کے لیے پشاور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر رکھی ہے۔
ذرائع کے مطابق سماعت کے دوران عدالت نے وفاق اور صوبائی حکومتوں سے 7 دن کے اندر جواب طلب کر کے سماعت ملتوی کردی۔

مزید پڑھیں:  بشام خودکش حملے کا الرٹ 15مارچ کو جاری کیا گیا تھا