پیپلز پارٹی اور ن لیگ میں اختلافات، بلوچستان کابینہ تشکیل کھٹائی میں پڑ گئی

ویب ڈیسک: حالیہ انتخابات کے بعد سے برسراقتدار حکمران اتحاد میں اختلافات کی افواہیں گردش کرنے لگی ہیں۔ اختلافات کے باعث بلوچستان کابینہ کی تشکیل بھی کھٹائی میں پڑ گئی.
اس حوالے سے ذرائع نے پیپلز پارٹی اور ن لیگ میں اختلافات کی وجہ بلوچستان کی صوبائی حکومت میں وزارتوں کی تقسیم قرار دیدیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ حکمران اتحاد میں شامل آزاد امیدوار بھی وزارتوں کا مطالبہ کرنے لگے ہیں۔
یاد رہے کہ پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے مابین اختلافات کی وجہ سے تاحال بلوچستان کابینہ کی تشکیل کا معاملہ رکا ہوا ہے۔

مزید پڑھیں:  ٹی20ورلڈ کپ کیلئے بھارتی سکواڈ کا اعلان