جامعہ پشاور میں چوری کی بڑھتی وارداتیں، گاڑیوں سے بیٹریاں غائب

ویب ڈیسک: صوبہ کی سب سے بڑی علمی درسگاہ جامعہ پشاور میں چوری کی وارداتیں بڑھنے لگیں۔
ذرائع کے مطابق چور دن دیہاڑے جرنلزم ڈپارٹمنٹ کی مین ٹرانسمیشن لائن کاٹ کر لے گئے۔ اس کے علاوہ اے سی بھی لے اڑتے تھے۔
انتظامیہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ کیمپس میں گھروں کے اندر کھڑی گاڑیاں بھی محفوظ نہیں ان سے بیٹریاں غائب ہوئی ہیں۔
ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن کا کہنا ہے کہ پولیس نفری کی کمی ہے جس کے لیے متعلقہ حکام کو تحریری طور پر آگاہ کیا ہے۔
یاد رہے کہ جامعہ پشاور میں چور سرگرم، گھروں میں‌کھڑی گاڑیوں تک سے بیٹریاں غائب کر دی جاتی ہیں.

مزید پڑھیں:  پراونشل آوٹ بریک کمیٹیاں فعال،عدم ڈیوٹی پرویکسینیٹرزکیخلاف کاروائی کا عندیہ